Search for a command to run...
عرب بے مثال دلکشی اور خوبصورتی کی ایک سرزمین ہے، جس میں بہت تیز سورج کی کرنوں کی شعاعیں جو آنکھوں کو چندھیا دیتی ہے اور گمنام راستوں والے صحرا ہیں۔ اس کا تاروں سے بھرا آسمان شاعروں اور مسافروں کے خیالات کو جوش بخشتا ہے۔ اسی سرزمین کے شہر مکہ میں حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوئے جو کہ بحیرہ احمر سے تقریبا پچاس میل دور ہے۔