Search for a command to run...
میں نے اپنے آپ سے پوچھا یہ کیسے ممکن ہے کہ گھنٹہ جنگل میں چلنے کے بعد توجہ کرنے کے لئے کچھ بھی نہ ہو۔ میں جو دیکھ نہیں سکتی سے چھونےکے عمل سے دلچسپی کی سینکڑوں چیزیں تلاش کر سکتی ہوں۔ میں ایک پتے کا نرم و نازک تناسب محسوس کر سکتی ہوں۔ میں چاندی جیسے صنوبر کے درخت کی ہموار چال پر یادیو دار (صنوبر) کے درخت کی کھردری بالوں والی جھال پر پیار سے اپنا ہاتھ پھیرتی ہو۔ بہار کے موسم میں کلی کی تلاش میں درختوں کی شاخوں کو چھوتی ہوں، جو کہ موسم سرما میں نیند کے بعد بہار کے جاگنے کا پہلا اشارہ ہے۔ میں پھول کی مخملی ساخت پر لذت محسوس کرتی ہوں اور اس کی پر پیچ قابل قدر دریافت پر، اور قدرت کے معجزہ پر جو اس نے مجھ پر عیاں کی ہے۔ کبھی کبھار اگر میں خوش قسمت ہوں میں نرمی سے اپنا ہاتھ درخت پر رکھتی ہوں اور میں پرندوں کو پورے جوبن سے گاتے ہوئے محسوس کرتی ہوں۔ میں ندی کا ٹھنڈا پانی اپنی انگلیوں میں سے گزرتے ہوئے پا کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔ میرے لئے صنوبر کے سبز پتوں کاکالین یا نرم مخملی گھاس فارسی قالین کی نسبت بہت زیادہ آرام دہ اور زیادہ خوش کن ہے۔ میرے لیے موسموں کی سنسنی خیزی اور تماشہ نہ ختم ہونے والا ڈرامہ ہے۔ جن کا نظارہ میں اپنی انگلیوں کے پوروں کے ذریعہ محسوس کرتی ہوں۔